Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

آئندہ مالی سال کے لئے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جبکہ درخواستیں مالی سال 2024-25 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی ہیں۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر 2 اپریل کو سماعت کرے گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے گیپکو نے 376 ارب، میپکو نے 160 ارب، کیسکو نے 236 ارب اور ٹیسکو نے 92 ارب روپے وصولی کی درخواست کردی۔

اس کے علاوہ پیسکو نے 67 ارب اور سیپکو کی جانب سے 35 ارب 70 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔