پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے وفاقی حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے پاکستانی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ فوری طور پر ختم کرکے اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس لگائے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پہلے ہی عوام سے ساٹھ روپے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کررہی ہے۔



















