Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کی شرائط؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کی تیاری پر کام جاری ہے، نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کا مقصد ٹیکس نادہنگان کی معلومات جمع کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا اور کمرشل بینکوں سمیت مختلف اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جب کہ نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کی تیاری میں صوبوں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

 تمام اداروں سے شہریوں کا حاصل کردہ ڈیٹا ایک جگہ یکجا کیا جائے گا  اور متعلقہ ڈیٹا کو استعمال کرنے کا اختیار صرف ایف بی آر کے پاس ہوگا۔