سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
لاہور کی مارکیٹوں میں 7 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینلز سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔
7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی کے بعد نئی قیمت 825,000 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 کلو واٹ سسٹم کی نئی قیمت اب روپے 1.125 ملین روپے ہوگئی ہے۔
دو لاکھ روپے کمی کے بعد 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت اب 1.4 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی دو لاکھ روپے کمی ہوئی ہے جس کی قیمت اب 1.60ملین تک پہنچ چکی ہے۔



















