عالمی بینک سے پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے، رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمینٹ پراجیکٹ کیلئے7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کیلئے7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفرا اسٹرکچر متاثر کیا، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔



















