Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ملکی آئل انڈسٹری نے تیل مہنگا کرنے کا مطالبہ کر دیا، پیٹرولیم ڈیلرز اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے دو مطالبے سامنے آگئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی تنظیم نے مارجن بڑھانے کیلئے وزیر پیٹرولیم کو خط لکھ دیا، خط میں آئل کمپنیز کمیٹی نے تیل کی قیمت کے تعین کا پرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

‏خط میں لکھا ہے کہ کاروباری لاگت بڑھی ہے،‏ ستمبر 2023 سے ڈیلر مارجن نہیں بڑھا، تیل کی قیمت کے تعین کے وقت ڈالر کا کرنٹ ریٹ اپلائی کیا جائے، ڈالر کے 15 روزہ اوسط ریٹ سے تیل کی قیمت کا تعین نہ کیا جائے۔