اسٹیٹ بینک نے عید پر نئے نوٹ جاری کرنے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نئے نوٹوں کا مطالبہ کیے جانے پر بینک انتظامیہ کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی پر معذرت کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 2020 سے عید پر نئے کر نسی نوٹ جاری نہیں کیے جارہے۔



















