Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد: نئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہو گی، نئے قرض پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جون تک پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ایل او آئی ایشو کیا جا سکتا ہے، ایل او آئی کے بعد جون یا جولائی کے دوران نجکاری کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا۔

نجکاری کمیشن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے نقصانات اور قرض 7 سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، پی آئی اے کے ذمہ کمرشل بینکوں کا 270 ارب روپے تک قرض ہے جبکہ پی آئی اے حکومت کا ساڑھے 3 سو، ایف بی آر اور پی ایس او کا بھی نادہندہ ہے۔