پی آئی اے کی نجکاری سے قبل حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری سے قبل اسے 2 کمپنیاں بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی آئی اے کو دو حصوں میں کرنے کے بعد پی آئی اے ہوا بازی اور ہولڈنگ کمپنیاں بنائی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نجکاری سے قبل پی آئی اے تمام قرضے کلیئر کرے گی اور پی آئی اے کی مقامی قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پی آئی اے کے 88 ملین ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے لئے حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت غیر ملکی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنا نہیں چاہتی بلکہ 10سال کے لیے نئے شرح سود پر سیٹلمنٹ کی کوششیں کرے گی۔



















