Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے صارفین کو گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقرر کر دیئے ہیں، اب صارفین گیس کا ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں، نرخ یکساں چارج کیے جائیں گے۔

ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا، چارجز پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے۔

اس کے علاوہ مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلئے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھریلو، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری اور ایکسپورٹ اورینٹڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں منظوری سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔