Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یکم اپریل سے پیٹرول کتنے کا ملے گا؟ بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ممکنہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔

 جبکہ ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنیادی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک سفارش ہے۔

 جس میں بیل آؤٹ پیکج کی آخری قسط کے اجراء کی شرط کے طور پر پیٹرول پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس  دوبارہ نافذ کرنے کی سفارش کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں حالیہ برسوں میں متعدد ایڈجسٹمنٹ دیکھنے میں آئی ہے جن میں مالی سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔