Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت کی جانب سے گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی، اس سے پہلے 500 کلو میٹر تک استعمال شدہ  گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتا فوقتا رابطہ کرتے ہوئے نئی گاڑی کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔

 کیونکہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔