عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے جاری ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 عیدوں کی طرح اس عید بھی اسٹیٹ بینک سے نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
عوام کو عید کے موقع پر نئے نوٹ نہیں ملتے لیکن کرنسی ڈیلرز کے پاس نئے نوٹوں کی فروخت حسب دستور ہوتی ہے اور بلیک مارکیٹ میں زائد قیمتوں پر شہریوں کو فروخت کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہر سال عیدالفطر کے موقع پر تقریباً 300ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔



















