Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 1 ہزار 303 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2254 ڈالر پر مستحکم رہا۔