Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے بلند ترین سطح  2278 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔