گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ مسائل پر اجلاس ہوا جس میں تاجر برادری بالخصوص ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ شخصیات شریک ہوئے، تاجروں نے مختلف مسائل سے متعلق شرجیل میمن کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کا فیصلہ کیا گیا، دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رکھنے اور مستقبل میں ختم کرنے پر غور کیا گیا، گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کے لئے سافٹ ویئر لانچ کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔



















