Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت مارچ میں 1.15 ملین ٹن رہی، جو کہ سالانہ بنیاد پر 4 فیصد زیادہ ہے۔

فروری کے مقابلے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ فرنس آئل سے کم بجلی پیداوار کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں فروخت 48 فیصد گھٹ گئی۔

اسی طرح پیٹرول کی فروخت مارچ میں 0.57 ملین ٹن تک پہنچنے پر اس میں سالانہ 3 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔

 ہائی اسپیڈ ڈیزل کے حجم میں 17 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، جو مارچ 2024 میں 0.46 ملین ٹن تک پہنچ گیا، گزشتہ سال مارچ کے مقابلے پیٹرول فروخت 19 فیصد بڑھ گئی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی فروخت میں بہتری معاشی سرگرمیوں میں کچھ استحکام کا اشارہ دیتی ہے۔