عید سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔
مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو اعزازیہ عیدالفطر سے قبل جاری کیا جائے گا، جس کے حصول کیلئے ماہ رمضان میں کم ازکم 80 فیصد حاضری ضروری ہوگی۔



















