Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

عالمی ادارے بلوم برگ کی پاکستان سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سال معاشی شرح نمو 1.8 فیصد اور اگلے سال بڑھ کر 2.3 فیصد ہو جائے گی جبکہ مہنگائی میں بھی 11 فیصد کمی کا امکان ہے جس کے بعد مہنگائی 15 فیصد پر آجائے گی۔

بلوم برگ کے مطابق گزشتہ 22 ماہ کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح پہلی بار سب سے کم 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں ماہ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر ملنے کے بعد نئے اور بڑے قرض پروگرام کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

ورلڈ بینک اگلے دو سال میں پاکستان کے ذمہ قرضوں میں کمی کا امکان بھی ظاہر کر چکا ہے، آئندہ برس یہ شرح 73.1 فیصد سے کم ہو کر 72.3 فیصد پر آجائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے 16 ماہ کے پچھلے دور میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لئے مشکل فیصلے کیے تھے، اتحادی حکومت کی انہی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ طے پایا۔