پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعے کے باعث مزید مہنگا ہو گیا۔ ایک بیرل خام تیل کی قیمت 91 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
خام تیل کی رسد میں تعطل کے خوف کے باعث ایک بیرل تیل کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ تیل کی قیمت 91 ڈالر 17 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 0.96 فیصد بڑھ گئی۔



















