صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب معاشی بحالی کی راہ ہموار کرے گا۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کو معاشی بحالی کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب معاشی بحالی کی راہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے جس نے مشکل حالات میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، ہماری معیشت اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کا اثر کاروباروں سمیت ہر طبقہ ہائے زندگی پر پڑ رہا ہے اس وقت ہمیں انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے اس سے معیشت بحال ہونے میں مدد ملے گی.
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ریکوڈک میں ایک ارب ڈالر تک سعودیہ عرب کی سرمایہ کاری معاشی بحران سے نکلنے کی طرف مثبت قدم ثابت ہوگا۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کا آنا اس پلیٹ فارم کی افادیت بڑھاتا ہے، امداد کی بجائے، سرمایہ کاری کا ویژن معاشی طور پر پاکستان کے مستقبل کو مضبوط بنا دے گا۔



















