ملک میں آٹے کی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 2.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2726.53 روپے ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 2.65 فیصد کم ہے، فروری میں20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2800.77 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2858.50 روپے، راولپنڈی 2836 روپے، گوجرانوالہ 3738.40 روپے، سیالکوٹ 2732.01 روپے، لاہور 2773.17 روپے، فیصل آباد 2716.56 روپے، سرگودھا 2748.60 روپے، ملتان 2661.87 روپے اور بہاولپور میں 2766.05 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2596.24 روپے، حیدرآباد 2765.27 روپے، سکھر 2488.16 روپے، لاڑکانہ 2674.65 روپے، پشاور 2750.32 روپے، بنوں 2777.83 روپے، کوئٹہ 2794.54 روپے اور خضدار میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2696.39 روپے ریکارڈ کی گئی۔



















