عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہو گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عالم منڈی میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 91 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



















