عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 300 یونٹ تک کے سولر سسٹم دیں گے لیکن اس میں ابھی وقت لگے لگا۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور میں حکومت بننے کے بعد 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت فراہم کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت بننے کے بعد ان کی کوشش ہو گی کہ صارفین کو 200 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی مفت فراہم کی جائے۔
اس کے علاوہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں مریم نواز نے صوبے بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا تھا۔



















