Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی

پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے دو منصوبوں”ڈیجیٹل اکانومی“ اور”سیلاب سے بچاؤ“ کے لیے 149.7ملین ڈالر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں، جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کے ذریعے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

اس کے ساتھ ہی سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے71.7 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جن سے سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جائے گا۔

اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔