سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، اس وقت مارکیٹ میں سولر پینل 39 روپے فی واٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے مطابق 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار روپے میں آرہا تھا وہ اب نصف قیمت میں یعنی صرف سات ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سولر پینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی تھی لیکن اب دو لاکھ روپے میں پانچ میگاواٹ کے پینلز خریدنا ممکن ہو گیا ہے۔
جن سے دو یا تین ایئرکنڈیشنر آرام سے چلائے جا سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ اس میں انورٹر اور دیگر اخراجات کے پیسے شامل نہیں ہیں۔



















