Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الفطر سے قبل اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

عید الفطر سے قبل اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پروگرام کے برابر تین ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھیج دی ہیں۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دو سال بعد رواں سال مارچ میں اتنی ترسیلات وطن آئی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق سب سے زیادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی پچپن کروڑ ڈالر بھیج کر دوسرے نمبر پر رہے۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 21 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

بینکرز کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں پاکستانی محنت کشوں نے عید کی مناسبت سے زیادہ ڈالرز بھیجے۔