Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی وفاق میں کریں گے اس میں صوبوں کی مشاورت بھی شامل ہو گی۔ 14 اپریل کو واشنگٹن جا رہا ہوں اور واشنگٹن میں آئی ایم ایف پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی بتدریج کم ہو گی اور جو بھی اقدامات اٹھائیں گے ملکی مفاد میں اٹھائیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ کی پالیسی کے مطابق چلیں گے یا اپنی کوئی نئی پالیسیز لائیں گے؟ وزیر خزانہ نے جواب میں کہا کہ ہم ملک کی پالیسی کے حساب سے ہی چلیں گے۔