Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 اپریل 2024 سے بڑھنے کا امکان ہے۔

 یہ اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات پر محصولات بڑھانے کے اسٹریٹجک فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر تک بڑھنے کے بعد 289.40 سے 298 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔ اس ایڈجسٹمنٹ سے ڈیزل کی قیمت تقریباً 284.24 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔