اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بڑی خبر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈالر ذخائر کی مالیت ایک لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔
بینکوں کے ڈالر ذخائر 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔



















