پاکستان میں یاماہا وائی بی آر کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔
پاکستان میں یاماہا وائی بی آر کی قیمت اضافے کے بعد 4 لاکھ 66 ہزار روپے ہو گئی ہے، تاہم قیمتوں میں بارہا اضافے سے یہ بائیک بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔
اس موٹرسائیکل کے دیگر ماڈلز میں یاماہا وائی بی آر جی بلیک کی قیمت 4لاکھ 85ہزار روپے اور یاماہا وائی بی آر جی میٹ /اورنج کی قیمت 4لاکھ 88ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ یاماہا وائی بی زیڈ ڈی ایکس کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 24 ہزار روپے ہو چکی ہے۔



















