مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں دائر کر دی، درخواست مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے گی، بعدازاں نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیپرا کی جانب سے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
یہ اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق لائف لائن اور کے-الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوا۔
صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا پڑیں، اپریل کے بلز میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔



















