گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جبکہ فروری 2023 کے مقابلے میں فروری 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 0.06 فیصد اضافہ ہوا۔
8 ماہ میں خوراک کی پیداوار میں 0.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تمباکو کی پیداوار میں 0.80 فیصد اور ٹیکسٹائل پیداوار میں 1.75 فیصد کی کمی ہوئی۔
گارمنٹس کی پیداوار میں 0.46 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں 0.24 فیصد اضافہ ہوا، فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 1.21 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ لوہے و اسٹیل کی پیداوار میں 0.05 فیصد کی کمی ہوئی۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل کی صنعت کی پیداوارمیں 1.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔



















