Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاک وہیلز کے مطابق ایک نوٹیفکیشن میں کمپنی کا کہناہے کہ چیری نے پاکستان میں آپریشن کے دو سال مکمل کر لیے ہیں، اس دوران آپ سب کو ہماری ٹیم کے ایک لازمی حصے کے طور پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

اس عظیم سنگ میل کو عبور کرنے پر گندھارا آٹوموبائلز لمیٹڈ ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔

 کمپنی نے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 849000 روپے کی کمی کی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10399999 روپے سے کم ہو کر 9550000 روپے ہو گئی ہے، نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہو گا۔

یاد رہے کہ گندھارا نے پاکستان میں اپنی اس کراس اوور ایس یو وی کے دو ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ جن میں ٹیگو 8 پرو اور ٹیگو 4 پرو شامل ہیں۔