Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان

سوزوکی کمپنی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

سوزوکی حبیب میٹرو آٹو فنانس کے تعاون سے آسان اقساط کی آفر متعارف کروا رہی ہے جس کا مقصد کمپنی کی گاڑیوں کی رسائی مزید آسان بنانا ہے۔

پیشکش میں صارفین کے لیے اضافی بچت کو یقینی بناتے ہوئے، شرح سود 18 فیصد تک کم کی گئی ہے جو کہ فکس ہو گی، ان اقدامات کا مقصد کمپنی کی سیلز کو برقرار رکھنا اور اس دوران پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے سال 2023 میں 10.07 بلین روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جو کہ ٹیکسز میں اضافے اور فروخت میں ہونے والی بھاری کمی کا نتیجہ ہے۔