Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھیں، مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ گزشتہ تین مالی سال کے دوران ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر رہیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال سے پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں جبکہ حالیہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالرز رہیں۔