اسلام آباد: رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے بیرونی قرضوں کے حصول کا ہدف 17 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زیادہ رکھا تھا، کثیر الجہتی قرضوں کی مد میں 2 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا قرض ملا۔
رپورٹ کے مطابق دو طرفہ قرضوں کی مد میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا، قرضوں میں 2 ارب ڈالر سعودی عرب کی جانب سے ٹائم ڈیپازٹ کی مد میں دیا،
اقتصادی امور ڈویژن نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 78 کروڑ ڈالر سے زیادہ قرض ملا، پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.9 ارب ڈالر کا قرض بھی ملا جبکہ آئی ایم ایف قرض کی رقم وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ میں شامل نہیں۔



















