سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
حال ہی میں پاک سوزوکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کمپنی نے اپنے صارفین کیلئے ’’پرانی دو، نئی لو‘‘ نامی دلچسپ پیشکش متعارف کرادی ہے۔
نئی آفر کے تحت صارفین ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے ایکسچینج بونس کے ساتھ اپنی پرانی سوزوکی کو ایک بالکل نئی ویگن آر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام صارفین کو ان کے آٹوموٹو خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جس میں 8 لاکھ روپے تک کی ممکنہ بچت ہے۔
تاہم، صارفین اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ انہیں اپنی پرانی کار میں ڈیل کرنے پر کتنی قیمت ملتی ہے اور اس کا انحصار ان کی کار کے ماڈل اور حالت پر ہوگا۔
یاد رہے کہ پاک سوزوکی کمپنی نے اپنی سالانہ فروخت میں 27 فیصد کمی کی وجہ سے یہ آفر متعارف کرائی ہے۔



















