Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21 فیصد کم ہے۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28 فیصد کم ہے۔

 پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1240 روپے اور لاہورمیں 1280 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

 اس کے علاوہ فیصل آباد 1240 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1229 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1201 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 117 روپے ریکارڈ کی گئی۔