Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں درآمدی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ جبکہ مقامی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے، نئے بجٹ میں گاڑیوں پرٹیکس میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

پاکستان میں مقامی گاڑیوں پر ٹیکسوں کی شرح 35 سے 45 فیصد ہے، ہمسایہ ممالک میں کاروں پرٹیکس کی شرح 15 سے 20 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ ای بائیکس پلانٹس قائم کیے گئے ہیں لیکن قیمت زیادہ ہونے کے باعث طلب و پیداوار کم ہے۔

اس حوالے سے ترجمان انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ عاصم ایاز نے کاروں کا امپورٹس کے فرانزک آڈٹ پر زور دیا ہے۔