Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

سولر پینلز لگانے والوں کیلئے ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سے متعلق سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 12 کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

 وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر فی کلو واٹ2 ہزار روپے ٹیکس ایک بار لگے گا۔

12 کلو واٹ کا سولر پینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے، پاور ڈویژن نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔