Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس کھرب روپے کا کیش زیر گردش ہے، آدھی معیشت غیر دستاویزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔  خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں، خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ کورونا سے عالمی معیشت کو تین اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔