Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی

پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم مارچ 2024 میں 258.04 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 169.91 ملین ڈالر تھا۔

اسی طرح مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی واضح اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 172.6 ملین ڈالر کے حجم سے بڑھ کر 311.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے زمرے میں ترسیلات زر کی آمدواخراج میں بھی نمایاں بہتری آئی، جو بالترتیب 330.15 ملین ڈالر اور 72.11 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا یہ مثبت رجحان ملکی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا واضح ثبوت ہے۔