موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن اتنی ہے کہ وہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہیں، ایسے افراد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود ریٹرن فائل نہیں کررہے۔
ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آڈر کے مطابق یہ افراد ایف بی آر ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے۔



















