اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 اپریل کو 13 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3.55 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.48 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 5.31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔



















