Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیمنٹ کی ایکسپورٹ سے متعلق بڑی خبر

سیمنٹ کی ایکسپورٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 45.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6 لاکھ 14 ہزار 264 ٹن رہی، گزشتہ سال اپریل میں 4 لاکھ 20 ہزار857  ٹن رہی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 65.35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور دس ماہ میں 5.715 ملین ٹن ایکسپورٹ رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3.457 ملین ٹن رہی تھی۔

سیمنٹ کی فروخت اپریل 2024 کے دوران 2.943 ملین ٹن رہی، رواں مالی سال جولائی تا اپریل سیمنٹ کی مجموعی مقامی وایکسپورٹ، فروخت 37.447 ملین ٹن رہی۔

یہ فروخت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت36.551 ملین ٹن سے 2.45 فیصد زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 31.732 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 33.095 ملین ٹن سے 4.12 فیصد کم ہے۔