پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 کے اختتام تک ملک میں 12443000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
یہ فروخت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13970000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اپریل میں ملک میں 1104000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 6 فیصد اور مارچ کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 1171000 ٹن اور مارچ میں 1154000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 5831000 ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6173000 ٹن کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔
رواں مالی سال کے دوران ملک میں 5050000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5283000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 869000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1866000 ٹن کے مقابلے میں 53 فیصد کم ہے۔



















