Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پریشان ہو کر اکثر لوگ سولر سسٹم پر منتقل ہو رہے ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سولر کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار پنکھوں، چار سیورز اور ایک انورٹر فریج پر مشتمل 3 سے 4 کمروں کا گھر تقریباً 2 لاکھ روپے میں سولرسسٹم پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اگر بجلی کے بل کو دیکھا جائے تو چار پنکھوں والے گھر کا بل تقریباً 18 سے بیس ہزار روپے آتا ہے، سولر پر منتقل ہونے سے یہ بل تقریباً ساڑھے چار ہزار روپے تک ماہانہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کی ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ سے بھی بچا جا سکتا ہے۔