پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد نئی قیمت 99.93 فی بیرل کے قریب ہے۔
عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت تقریباً 99.08 فی بیرل ہے، تاہم پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 کے اختتام تک ملک میں 12443000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔



















