Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر

بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور  زونل آفس میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعی قبول نہیں، بجلی صارفین کو اووربلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے حکم دیا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

اجلاس میں محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا بھی پوچھا۔